: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،14ستمبر(ایجنسی) آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں پیر کو ایک لاری کے ایک طرف جھک جانے سے اس میں سوار کم از کم 16 لوگوں کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ مشرقی گوداوری ضلع کے کلکٹر ایچ آر کمار کے مطابق، ضلع میں صبح ایک لاری ایک طرف جھک گئی۔ اس لاری میں تقریبا 35 زراعت مزدور سوار تھے۔انہوں نے بتایا کہ
متاثرہ پڑوسی مغربی گوداوری ضلع میں لاری میں سوار ہوئے تھے۔ ڈرائیور نے مبینہ طور پر نیند میں ہونے کی وجہ سے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا تھا۔ لاری کوئلہ اور پتھر لے کر جا رہی تھی۔ لاری کے ایک طرف موڑنے کی وجہ کوئلہ اور پتھر متاثرین پر گر گئے۔اب تک 16 لاشوں کو باہر نکالا جا چکا ہے۔ ڈرائیور حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔